Live Updates

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں دیئے ، پی ٹی آئی کو کو ججوں کے سامنے جھوٹ بولتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوتی، عمران خان سیاست کا ”پپو “ اور سیاسی طور پر نابالغ ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں انوشہ رحمن اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 مئی 2015 17:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء ) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں دیئے ، تحریک انصاف کو ججوں کے سامنے جھوٹ بولتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوتی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا ”پپو “ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پپو قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں ، عمران خان سیاست کے نابالغ ہیں ۔

وہ پیر کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ زائد بیلٹ پیپرز ہر انتخابات میں چھپے ہیں ، اس بار بھی چھپے ، نجی پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا الزم لگایا گیا ، پی ٹی آئی خود کو پاک صاف جماعت سمجھتی ہے لیکن انکوائری کمیشن کے سامنے جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے آج بھی جوڈیشل کیشن کے سامنے منظم دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کےئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پپو کم عقل اور نابالغ کو کہتے ہیں ، پاکستان کی سیاست کے پپو عمران خان ہیں ۔ عمران خان نے اداروں پر دھول اڑائی ، اس پپو نے ہمیشہ قوم کو گمراہ کیا ۔ عمران خان پپو کی وجہ سے قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں ۔

عمران خان سیاست کے نابالغ ہیں ۔ عمران خان نے دو سال سے اور پھر 126 دن کا دھرنا دیکر قوم کو بحران کا شکار کیا ۔ عمران خان کہتے رہے کہ 35 پنکچر کے ثبوت ہیں ، کسی آرمی آفسر کی ریکارڈنگ ہے ، سابق چیف جسٹس کے خلاف بھی ثبوت ہیں جب جوڈیشل کمیشن میں ثبوت دینے کی باری آئی تو کسی پپو کا نام دیدیا ۔ اس موقع پر شیخ راحیل اصغر نے عمران خان کو طبیعت میں برداشت پیدا کرنے کا مشورہ دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ عمران خان پپو بنتے جارہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات