بھارت ‘کبھی سکول نہ جا پانے والی سونا دیوی کے بیٹے سرویش ورمانے اتر پردیش میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرلیا

منگل 19 مئی 2015 11:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) کبھی سکول نہ جا پانے والی سونا دیوی کے بیٹے سرویش ورمانے بھارتی ریاست اتر پردیش میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرلیا سونا دیوی نے ”بی بی سی “کو فون پر بتایا کہ ہمیں یہ تو معلوم تھا کہ بیٹا اچھا کریگاتاہم یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ پوری ریاست میں اوّل آئے گا۔سرویش کو نہ تو ٹیوشن کی ضرورت محسوس ہوئی اور نہ ہی انہیں بجلی کی غیر موجودگی میں لالٹین میں پڑھنے کا کوئی افسوس ہے۔

ایک غریب کسان یا سبزی والے کے بیٹے کو سکول جانے اور آنے کیلئے ہر روز تقریباً 20 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا جاری ہونے والے یو پی بورڈ کے نتائج کے مطابق ہریّا کے جی ایس ایس سکول کے طالب علم سرویش نے 96.83 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔سکول کے پرنسپل سبھاش تیواری نے ان کی کامیابی پرخوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرویش سے انھیں بہت امیدیں وابستہ تھیں۔

(جاری ہے)

سونا دیوی نے کہاکہ سرویش نے کبھی ٹیوشن نہیں پڑھی۔ ہمیں بھی کبھی اسے پڑھنے کے لیے نہیں کہنا پڑھا۔ وہ ہمیشہ کہتا تھا کہ مجھے پڑھ کر گھر کی حالت بہتر کرنی ہے۔ سکول سے آتا اور پڑھائی میں لگ جاتا۔‘سرویش کے گھر میں بجلی کبھی کبھی آتی ہے اور پڑھنے کیلئے وہ بجلی سے چارج ہونے والی لالٹین استعمال کرتے ہیں۔سونا دیوی نے کہاکہ پانچ سو روپے ماہانہ کی فیس دینا مشکل تھا تاہم سکول سے مدد ملی۔ کبھی تین چار ماہ فیس نہ دینے پر انھوں نے پریشان نہیں کیا۔ گنے کی ادائیگی ہوتے ہی ہم بھی ایک ساتھ فیس جمع کروا دیتے تھے۔سرویش کے والد نے کہا کہ معاشی تنگی کے سبب میں نہیں پڑھ پایا تھا اس لیے سوچا اپنے بچوں کی زندگی سے اندھیروں کو دور کرنا ہے ‘بیٹے نے بہت بڑی خوشی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :