
زمبابوے نے بھی عالمی تنہائی بھگت رکھی ہے ، دورے پر اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ، کپتان ، ٹیم آفیشل کی پریس کانفرنس
منگل 19 مئی 2015 16:43

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ وفد کے سربراہ نے کہا کہ ان کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے کرکٹ کی فتح ہوئی ، تمام خدشات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان آئے، کپتان ایلٹن چگبھرا کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران زمبابوے کرکٹ وفد کے سربراہ نے کہا کہ کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے جس میں آئیسولیشن نہیں ہونی چاہئے ، زمبابوے بھی اس کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ تمام خدشات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے دورے پر یہاں ہیں اور انہوں نے رضا کارانہ طور پر ایک اچھے اقدام کا آغاز کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور کرکٹ بورڈ ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ہم بھی چاہتے ہیں کہ پاکستانی ہوم گرائونڈ پر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں ، پاکستانی کرکٹ سے مذہب کی حد تک پیار کرتے ہیں اور ہم ان کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔ اب پاکستانی اپنے ہیروز کو ہوم گرائونڈ پر کھیلتا ہوا دیکھیں گے جس کے لیے ان کو سالوں انتظار کرنا پڑا ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دورہ پاکستان سے کرکٹ کی فتح ہوئی ہے۔ ہمارے دورہ پاکستان کے فیصلے سے کھلاڑی اور بورڈ آفیشلز پوری طرح مطمئن تھے۔ دریں اثناء زمبابوین کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے محفوظ ملک ہے ، وہ کنڈیشنز سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں لیکن کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست
-
پاکستان افغانستان کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب
-
3 ملکی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
فلڈ ریلیف چیریٹی میچ، وسیم اکرم اور بابر اعظم کی شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل،چیریٹی میچ 30 اگست کھیلا جائیگا
-
ایشیا کپ ، اے سی سی ، امارات بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت نہ رک سکی
-
یو ایس اوپن: جیلینا اوسٹا پینکو نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں،جیلینا اوسٹاپینکو نے نسل پرستی کے الزامات کی سختی سے تردید
-
للت مودی نے ہربھجن سنگھ کے سری سانتھ کو 'تھپڑ' والے واقعے کی ان دیکھی فوٹیج جاری کردی
-
حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کی منظوری دے دی
-
محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے بڑی شرط عائد کردی
-
افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم قرار دینے پر سلمان آغا ہنس پڑے، ویڈیو وائرل
-
ایشیاء کپ: اے سی سی، اماراتی بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹوں کی فروخت جاری
-
سہ ملکی سیریز: راشد خان کی شائقین سے پرامن رہنے کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.