انار کے باغبان بہتر پیداوار کیلئے پودوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں،ماہرین زراعت
جمعرات 21 مئی 2015 14:41
فیصل آباد ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ماہرین زراعت کی طرف سے انار کے باغبانوں کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ پودوں کو ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے ۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ انار کی تتلی اور پھل کی مکھی پھل میں سوراخ کر کے اند ر داخل ہو جاتی ہے جو اندر سے پھل کو کھا کر نقصان پہنچاتی ہے جس سے پھل گل سڑ جاتا ہے اور پیداوار متاثر ہوتی ہے ۔
انہوں نے باغبانوں کو ہدایت کی کہ وہ بیماری کے حملہ کی صورت میں متاثرہ پھل کو اکٹھاکر کے زمین میں دبا دیں اور پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں اور ان کے کیمیائی تدارک کیلئے لیمڈا سائی ہیلو تھر ین یا ٹرائی کوفان بحساب 2.5 ملی لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ یہ کیڑے اپنے جسم سے فاسد مادے بھی خارج کرتے ہیں جس سے پتوں پر سیا ہ اولی اگ آتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیلز کے حملہ کی صورت میں کاربوسلفان 20 ای سی بحساب 2.5 ملی لیٹر پانی اور سفید مکھی کے تدارک کیلئے امیڈا کلو پرڈ 200 ایس ایل بحساب 2.50 ملی لٹر ٹرائی ایزوفاس 40 ای سی 1.50 ملی لٹر پانی میں حل کرکے 8 سے 10 دن کے وقفہ سے سپرے کرکے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.