سابق صدر ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری طلبی سمن پر سخت سکیورٹی حصار میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ،عدالت نے آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں "سکیورٹی خدشات کے باعث حاضری سے مکمل استثنی کی درخواست منظور کر لی
جمعرات 21 مئی 2015 19:18
راولپنڈی۔21مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کی جانب سے اثاثہ جات ریفرنس میں طلبی نوٹسز پر سابق صدر ،شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش ہوگئے ہیں ،عدالت سے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر حاضری سے استثنی کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔جمعرات کو سابق صدر عدالتی وقت شروع ہونے سے قبل 8بجکر 2منٹ پر راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں پہنچ گئے ۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی ،سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان قائرہ، شیریں رحمان سابق صدر کے ہمراہ تھیں ۔سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے زریعے درخواست دائر کی کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر حاضری سے استثنی قرار دیا جائے ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور راولپنڈی کچہری میں سکیورٹی ناکافی ہوتی ہے ،فاضل جج نے درخواست منظور کر تے ہوہے استغاثہ کے دو گواہان کو طلب کر لیا اور سماعت دو جون تک ملتوی کر دی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.