مصر کے منتخب جمہوری صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور اُن کے ساتھیوں کو نام نہاد فوجی عدالت کی سزائے موت سنائے جانے کیخلاف (آج)آبپارہ چوک اسلام آباد میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا
امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی کا ہنگامی اجلاس سے خطاب
جمعرات 21 مئی 2015 21:01
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ مصر کے منتخب جمہوری صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور اُن کے ساتھیوں کو نام نہاد فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے خلاف22 مئی بروز جمعتہ المبارک 5 بجے سہ پہر آب پارہ چوک اسلام آباد میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔
راولپنڈی سے بھی عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
شمس الرحمان سواتی نے ضلع بھر کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ5 بجے سہ پہر آب پارہ چوک اسلام آباد پہنچیں۔
انہو ں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی ترجمانی کریں گے۔مسلم حکمران مصر میں انصاف کے قتل عام کے خلاف اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑیں۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ اقوام متحدہ ٗ مہذب اقوام اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مصر میں ہونے والے ظلم و بربریت اور ظالمانہ سزاؤں کے خلاف کیوں خاموش ہیں؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.