چیئرمین نیب کا لاہور نیب ریجنل بیورو ر کا دورہ، نیب لاہور نے 2015ء کے دوران احتساب عدالت میں کرپشن کے 20 مقدمات دائر کرکے 44 ملزمان کو گرفتار کیا، نیب لاہور نیب ریجنل بیورو ر نے 8236.38 ملین روپے کی رقم وصول کی، نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیکرپشن کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری
جمعرات 21 مئی 2015 23:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2015ء) ) قومی احتساب بیور (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے جمعرات کو ریجنل بیورو لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب ریجنل بیورو لاہور نے چیئرمین نیب کو لاہور بیورو کی کارکردگی اور کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2015ء سے مئی 2015ء تک لاہور بیورو کو 1616 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1240 شکایات کو نمٹا دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال نیب بیورو لاہور نے 51 شکایات کی تصدیق کرنے کی منظور دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیب لاہور بیورو نے 2015ء کے دوران 237 انکوائریاں کرنے کی منظوری دی جن میں سے 115 کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ 122 انکوائریوں پر کارروائی جاری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ 2015ء میں نیب لاہور بیورو نے 156 تحقیقات کی منظوری دی جن میں سے 76 کا تحقیقاتی عمل مکمل کرلیا گیا،جبکہ 80 زیر عمل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیب لاہور نے 2015ء کے دوران احتساب عدالت میں کرپشن کے 20 مقدمات دائر کرکے 44 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے بتایا کہ ریجنل بیورو نیب لاہور نے رواں سال کے دوران رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے 8236.38 ملین روپے کی رقم وصول کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کو بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بل 1999ء کے تحت تمام پاکستان بشمول فاٹا اور گلگت بلتستان اس کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ نیب کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے اور لاہور بیورو سمیت اس کے سات ریجنل بیورز بھی ہیں۔ آخر میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.