پی اے آر سی کے چارہ بنانے والے پلانٹ کی مزید توسیع ، چیئرمین نے افتتاح کیا
جمعہ 22 مئی 2015 14:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل)پی اے آر سی( نے جانوروں کو صحت مند غذا فراہم کرنے کے لئے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں قائم چارہ بنانے والے پلانٹ کی مزید توسیع کردی ہے جس سے اب زیادہ سے زیادہ چارہ بنایا جاسکے اور اس کی عالمی معیار کے مطابق پیکنگ کی جائے گی۔ توسیع شدہ چارہ بنانے اور پیک کرنے والے پلانٹ silage bailing and wrapping plantکا پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے باضابطہ طور پر افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے کسانوں کو اپنے جانوروں کے لئے صحت مند چارہ فراہم ہوگا جس سے ان کے جانور صحت مند رہیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو ملک کے مختلف علاقوں میں متعارف کرائیں تاکہ اس کا فائدہ کسانوں تک پہنچے اوران کو جانوروں کے لئے غذائیت سے بھر پور چارہ میسر ہو۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی اے آر سی کے ممبر انمل سائنسز ڈاکٹر شاہد رفیق نے لائیو اسٹاک ریسرچ اسٹیشن کو چارہ بنانے والی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر سراہا۔
انہوں نے کہا کہ جب جانور صحت مند ہوں گے اس سے صحت مند دودھ، گوشت اور دیگر اشیاء فراہم ہوں گے۔ اس موقع پر لائیو اسٹاک ریسرچ اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ چیمہ نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو تمام ملک میں پھیلایا جائے گا تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ این اے آر سی میں بھی مزید مشینیں لگائی جائیں گی تاکہ کسانوں کی چارے کے لئے طلب کو پورا کیا جاسکے۔ اس موقع پر پی اے آر سی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل، پی اے آر سی ممبر نیچرل ریسورسز ڈیوژن ڈاکٹر ندیم امجد، ممبر فنانس ظفر حسن رضا اور ادارے کے اعلی حکام موجود تھے۔ بعد میں سائنسدانوں اور دیگر تکنیکی اسٹاف کو ان کی شاندار کارکردگی پر نقدی انعامات بھی دیئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.