سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس،سینیٹر سعید غنی کا نام بطور چیئرمین تجویز، میر اسرار اﷲ خان زہری نے تائید کی

اراکین کمیٹی کے تعاون سے پارلیمانی امور کے معاملات میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی،سینیٹر سعید غنی

جمعہ 22 مئی 2015 18:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے جس میں سینیٹر مسز نزہت صادق نے سینیٹر سعید غنی کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا جبکہ میر اسرار اﷲ خان زہری نے تائید کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی برائے پارلیمانی امور سینیٹر سعید غنی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اراکین کمیٹی کے تعاون سے پارلیمانی امور کے معاملات میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی ۔

سینیٹر نزہت صادق نے سینیٹر سعید غنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے فروغ کے حوالے سے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں اور پارلیمانی امور میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی آپ کی صدارت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آپ کے تجربے سے معاملات میں بہتری لائی جائے گی ۔ سینیٹر میر اسرار اﷲ خان زہری نے بھی سینیٹر سعید غنی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :