پی اے آر سی نے جانوروں کو صحت مند غذا فراہم کرنے کے لئے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں قائم چارہ بنانے والے پلانٹ میں مزید توسیع کردی
جمعہ 22 مئی 2015 19:45
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل)پی اے آر سی( نے جانوروں کو صحت مند غذا فراہم کرنے کے لئے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں قائم چارہ بنانے والے پلانٹ کی مزید توسیع کردی ہے جس سے اب زیادہ سے زیادہ چارہ بنایا جاسکے اور اس کی عالمی معیار کے مطابق پیکنگ کی جائے گی۔ توسیع شدہ چارہ بنانے اور پیک کرنے والے پلانٹ silage bailing and wrapping plantکا پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے باضابطہ طور پر افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے کسانوں کو اپنے جانوروں کے لئے صحت مند چارہ فراہم ہوگا جس سے ان کے جانور صحت مند رہیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو ملک کے مختلف علاقوں میں متعارف کرائیں تاکہ اس کا فائدہ کسانوں تک پہنچے اوران کو جانوروں کے لئے غذائیت سے بھر پور چارہ میسر ہو۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی اے آر سی کے ممبر انمل سائنسز ڈاکٹر شاہد رفیق نے لائیو اسٹاک ریسرچ اسٹیشن کو چارہ بنانے والی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر سراہا۔
انہوں نے کہا کہ جب جانور صحت مند ہوں گے اس سے صحت مند دودھ، گوشت اور دیگر اشیاء فراہم ہوں گے۔ اس موقع پر لائیو اسٹاک ریسرچ اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ چیمہ نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو تمام ملک میں پھیلایا جائے گا تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ این اے آر سی میں بھی مزید مشینیں لگائی جائیں گی تاکہ کسانوں کی چارے کے لئے طلب کو پورا کیا جاسکے۔ اس موقع پر پی اے آر سی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل، پی اے آر سی ممبر نیچرل ریسورسز ڈیوژن ڈاکٹر ندیم امجد، ممبر فنانس ظفر حسن رضا اور ادارے کے اعلی حکام موجود تھے۔ بعد میں سائنسدانوں اور دیگر تکنیکی اسٹاف کو ان کی شاندار کارکردگی پر نقدی انعامات بھی دیئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.