مالیاتی پالیسی کا اعلان،اسٹیٹ بنک نے شرح سود 7 فیصد کردی
ملکی کی معاشی صورتحال میں استحکا م کی وجہ سے شرح سود میں کمی کی گئی ،اطلاق 25 مئی 2015 سے ہوگا شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری ،کاروبارکو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،گورنر اسٹیٹ بنک
ہفتہ 23 مئی 2015 19:29
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 8 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کردی جو کہ ملکی تاریخ کی کم ترین شرح سود ہے ۔مالیاتی پالیسی کا اطلاق 25 مئی 2015 سے ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرہ نے کہا کہ ملکی کی معاشی صورتحال میں استحکا م کی وجہ سے شرح سود میں کمی کی گئی ہے جس سے سرمایہ کاری اور کاروبارکو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔
مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح سود 8 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کردیا گیاہے ۔ جو کہ گزشتہ 42 سال میں کم ترین سطح پر ہے اس سے پہلے 2001 میں انٹر بینک میں ریٹ کم ہوا تھا ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ترقی کی شرح 4.2 رکھی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیلنگ اورفلیٹ ریٹ بالترتیب 7اور5فیصد رہے گا اور اسٹیٹ بنک 6.5کے پالیسی ریٹ کو ٹارگٹ کرے گا اور پالیسی ریٹ سیلنگ ریٹ کے درمیان ہی رہے گا اور اس سے اوپر نہیں جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی بچت سیکم سے مالیاتی پالیسی کا کوئی تعلق نہیں ہے اسٹیٹ بنک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی کا مقصد پرائیوٹ سیکٹر کریڈٹ کی شرح میں کمی کرنا ہے ہم امید کررہے ہیں کہ آئندہ سال قومی مجموعی پیداوار کی شرح میں اضافی متوقع ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ ٹارگٹ اور پالیسی ریٹ پر فوکس کریں گے تاکہ ملکی معیشت کی راہ ہموار کی جاسکےمزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.