ضلعی انتظامیہ نے 9ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا،ڈی سی او

ہفتہ 23 مئی 2015 20:17

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کارروائی کے دوران09ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

ڈی سی او نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے شاہدرہ موڑسے تجاوزات کو ختم کر وایااور3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ اور شیر شاہ روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے پیر مکی روڈ اور داتا دربار روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے شیرا کوٹ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے کا ہنہ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔