ایگزیکٹ اسکینڈل،کامران خان سمیت بڑے ناموں کا بول چھوڑنے کا اعلان جبکہ ملک ریاض کا اعلانِ لاتعلقی
ہفتہ 23 مئی 2015 22:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایگزیکٹ میڈیا گروپ کے صدر اور ایڈیٹر انچیف کامران خان سمیت سی ای او اظہر عباس نے ادارے سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے بھی ایگزیکٹ کے چینل سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے بول سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بول چھوڑنے کا فیصلہ ضمیر کی آواز پر کیا ہے۔
ایگزیکٹ کا معاملہ فی الحال عدالت میں ہے تاہم میرا ضمیر اب مجھے بول میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔بول نیٹ ورک کے سی ای او اظہر عباس نے بھی اپنے استعفی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ استعفے کا فیصلہ ایڈیٹرز اور ا پنے اسٹاف سے مشورے کے بعد کیا۔(جاری ہے)
سینئر صحافی افتخار احمد نے بھی بول نیٹ ورک سے علیحدگی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا جس میں ان کہنا تھا کہ وہ اب مزید بول نیٹ ورک کے ساتھ کام نہیں کرسکتے کیونکہ ایگزیکٹ کا بنیادی کام ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے متصادم ہورہا ہے۔
معروف صحافی اور نیوز اینکر نصرت جاوید نے بھی بول چھوڑنے کااعلان کیاہے جبکہ معروف اینکر عاصمہ شیرازی نے بول نیٹ ورک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سچ ضرور سامنے آئے گا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.