پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ریجنل انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، افتتاحی میچ میں چارسدہ نے سوات کو شکست دیدی
اتوار 24 مئی 2015 18:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16 کے افتتاحی میچز میں چارسدہ نے سوات کو شکست دیدی جبکہ پشاور اور نوشہرہ کے مابین میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے پشاور اور نوشہرہ کے مابین میچ کے تیسرے اور آخری روز نوشہرہ کی ٹیم دوسری ایننگ میں 228 رنز بنا سکی اور پشاور کو جیتنے کیلئے 307 رنز کا ہدف دیا۔
تاہم میچ کے اختتام پر پشاور کی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 100رنز بنا پائی جس میں صاحبزادہ فرحان 38 اور خان بہادر24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ نوشہرہ کی جانب سے سید حسن علی شاہ نے اور ظہور احمد نے 1,1 وکٹ حاصل کی ۔ نوشہرہ کی ٹیم نے پہلی ایننگ میں برتری پر تین پوائنٹس حاصل کئے ۔(جاری ہے)
دوسرا میچ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر سوا ت اور چارسدہ ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔
جس میں چارسدہ کی ٹیم نے دوسری ایننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنا کر ٹیم ڈکلیئر کر دی اور جیتنے کیلئے 308 کا ہدف دیا۔ چارسدہ کے محمد ادریس 63 اور فیصل کمال 56 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔سوات کی جانب سے باؤلنگ میں قیصرخان اور کیشور علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ جواب میں سوات کی ٹیم دوسری ایننگ میں 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ محمد بلال 51 رنز بناپائے ۔ چارسدہ کے سجاد احمد نے 5 جبکہ اکمل خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ چارسدہ کی ٹیم نے میچ 109 رنز سے جیت کر میچ میں 9 پوائنٹس حاصل کئے ۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض فاروق باجوہ اور جمشید اقبال نے سرانجام دیئے جبکہ سکورر نورمحمد تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.