کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی
پیر 25 مئی 2015 14:21
کوئٹہ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے صوبے کے 5 اضلاع میں 51 یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی اور پشین میں پولیو وائرس پھیلنے کے شدید خطرات ہیں جبکہ دو اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جو 27 مئی تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کی 17 یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جس کے دوران 2 لاکھ 27 ہزار 192 بچوں کو ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.