پاکستان تحریک انصاف نے ڈسکہ واقع کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 25 مئی 2015 19:55

پاکستان تحریک انصاف نے ڈسکہ واقع کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف نے ڈسکہ واقع کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈسکہ میں پولیس ایس ایچ او ی جانب سے 2 وکلاء کو ہلاک کیے جانے کے واقع کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلےمیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کل ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھر میں ڈسکہ واقع کیخلاف پرامن احتجاج کیا جائے۔