ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر راولپنڈی ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ، جہلم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 72 رنز درکار
پیر 25 مئی 2015 20:55
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر راولپنڈی ریجن 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جہلم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 72 رنز درکار ہیں جبکہ چکوال کو میچ جیتنے کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔
(جاری ہے)
پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری 3 روزہ میچ کے دوسرے دن چکوال کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے شروع کی تو ان کی پوری ٹیم 313 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور جہلم کے خلاف اپنی پہلی اننگز 141 رنز کی برتری حاصل کی۔
خرم 68، تیمور 60 جبکہ شجاع اور فہیم 47، 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جہلم کی طرف سے نعمان نے 5 اور زرہیب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جہلم کی ٹیم نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز سکور کیے اور انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 72 رنز درکار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جہلم کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.