فلم”عبداللہ“ پاکستان کے سینما گھروں میں 5 جون کو ریلیز ہوگی
منگل 26 مئی 2015 11:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستانی اداکار عمران عباس، ساجد حسن، سعدیہ خان، اور حمید شیخ کی فلم”عبداللہ“ پاکستان کے سینما گھروں میں 5 جون کو ریلیز ہوگی۔”عبدللہ“ پاکستان کی واحد فیچر فلم ہے جو اس سال کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
(جاری ہے)
90 منٹ کے دورانیہ کی اس فلم کی کہانی 17 مئی 2011 کو کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے گرد گھومتی ہے جس کے دوران ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ایف سی کی جانب سے دہشتگرد قرار دینے کے بعد پانچ روسی و تاجک شہریوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
اس واقعہ کو ایک صحافی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور اس فوٹیج کے بعد اس واقعے پر کافی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں۔”عبداللہ“ اس مضمون پر بننے والی پہلی فلم ہے جو بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے اس واقعے پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومنہ میری ریڈ لائن ، شادی سے پیچھے نہیں ہٹا تو میرے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی، حمزہ حبیب
-
نادیہ خان کی ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
-
فضا علی کی کمار سانو کے کنسرٹ سے وائرل ہونیوالی ویڈیوز پر صارفین کی تنقید
-
ادا کار طلعت حسین کی برسی منگل کو منائی گئی
-
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری
-
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان کردیا
-
مستقبل میں اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، حیا خان
-
اے آئی سے تیار جعلی شواہد نے کورین اداکار کا کیریئر تباہ کر دیا
-
فلم اینیمل میں گونگے ولن کا کردار ادا کرنا خاصا مشکل لگا ، بوبی دیول
-
میرا وعدہ ہے، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی‘کنگنا رناوت
-
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.