وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزارت خزانہ سے 3 ارب کے فنڈ ما نگ لئے
منگل 26 مئی 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزارت خزانہ سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 3 ارب روپے کا مطالبہ کر دیا تاہم وزارت خزانہ کی طرف سے اس مد میں 90 لاکھ کی معمولی رقم مختص کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 50 ماہرین کو بھی مزید سروسز فراہم کرنے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے جس سے لگتا ہے کہ حکومت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہ ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2005 میں خوشحال پاکستان کے پروگرام کے تحت صارفین کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 24 اضلاع سے 50 ماہرین کو بھرتی کیا گیا جن کو باقاعدہ ٹریننگ کے لئے بیرون ملکوں میں بھیجا گیا ۔(جاری ہے)
تاہم اب موجودہ حکومت ان ماہرین کو مزید سروسز فراہم کرنے میں تذبذب کا شکار نظر آ رہی ہے ۔ پانی پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر نے انگریزی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے فنڈز کو ترقیاتی فنڈز سے غیر ترقیاتی فنڈز میں منتقل کیا جائے تاکہ ہمیں بطور تنخواہ کے رقم کی ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے ۔
لیکن ہماری تمام تر مطالبوں کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ماہرین کو سروسز فراہم کرنے کی بجائے بنیادی ڈھانچے کو قائم رکھنے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے درخواست کے باوجود منصوبہ بندی کے لئے فنڈز کی سفارش نہیں کی ۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ احسن اقبال سارے منصوبے کو ختم کرنے کے منصوبے میں نہیں تھے تاہم یہ بات پریشان کن ہے ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو وزارت منصوبہ بندی نے زیادہ ترجیح نہیں دی دوسری طرف عہدیدار کا کہنا ہے کہ اہم نکتہ ہے ماہرین کے بغیر تکنیکی کام کیسے چلے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.