بجلی کی فراہمی مزید موثر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے،قائمقام گورنر بلوچستان
منگل 26 مئی 2015 17:12
کوئٹہ۔26مئی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) )قائمقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کیسکو حکام پر زور دیا کہ وہ صوبے میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع آواران کے عوام کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے تاکہ انھیں اس حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کیسکو حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائمقام گورنر نے کہا کہ صوبے میں لاکھوں لوگوں کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے اس حوالے سے بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنے کیلئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی سے کاشتکار فصلات کو مزید بہتر اندازمیں کاشت کرنے اور اپنی اجناس سے بھرپور استفادہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسم گرما اور خاص کر ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کیلئے تمام ممکن ذرائع بروئے کار لانے ہوں گے۔ کیسکو حکام نے قائمقام گورنر بلوچستان کو یقین دلایا کہ وہ صوبے بھر کے عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع آواران کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر نہ صرف12گھنٹے بجلی فراہم کریں گے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ دریں اثناء سینیٹر کلثوم پروین، صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی ، خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر بریگیڈئر (ر) امین ، سینئر صحافی رضاء الرحمن، شہزادہ ذوالقفقار، ملک سلیم جوگیزئی اور ڈئی آئی جی جیل خانہ جات مسز ممتاز بلوچ نے قائمقام گورنر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.