وزارت کیڈنے اسلام آباد میں تعلیمی اداروں ‘ ہسپتالوں سمیت 17ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کرنے کی تجویز وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کو بھجوا دی
منصوبوں میں جی 13 میں 200 بستروں کے نئے ہسپتال کی تعمیر ‘ ذہنی طور پر معذور بچوں کیلئے نئے یونٹ کا قیام اور لٹریسی سیل کے قیام کے علاوہ ماڈل سکولوں میں نئے بلاکس کے تعمیری منصوبے شامل
منگل 26 مئی 2015 19:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن کی وزارت نے اسلام آباد میں تعلیمی اداروں ‘ ہسپتالوں سمیت 17ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کرنے کی تجویز وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی ترقی کو بھجوا دی ۔ ان منصوبوں میں جی 13 میں 200 بستروں کے نئے ہسپتال کی تعمیر ‘ ذہنی طور پر معذور بچوں کیلئے نئے یونٹ کا قیام اور لٹریسی سیل کے قیام کے علاوہ ماڈل سکولوں میں نئے بلاکس کے تعمیری منصوبے شامل ہیں۔
اس ضمن میں وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کی صدارت میں منگل کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری کیڈ خالد علوی ‘ ایڈیشنل سیکرٹری قیصر نوید ملک ‘ جوائنٹ سیکرٹری عمر حمید اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں مالی سال 2015-16ء کے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں کیڈ کی طرف سے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کو 17 منصوبوں کیلئے تجاویز تیار کر کے بھجوا دی گئی ہیں۔
کیڈ ڈویژن کا 2015-16ء کا بجٹ 1534 ملین ہے۔ کیڈ کے موجودہ پی ایس ڈی پی بجٹ میں 17 منصوبے ہیں جن میں 4 منصوبوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے ان میں ذہنی طور پر معذور بچوں کیلئے سپیشل ایجوکیشن ایچ ایٹ فور میں آٹیزم یونٹ کا قیام ‘ لٹریسی سیل کا قیام ‘ جی 13 میں 200 بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر جبکہ ماڈل سکولز میں اضافی اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ ان بلاکس کی تعمیر سے شام کی شفٹ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو صبح کی شفٹ میں منتقل کر دیا جائیگا اور اسلام آباد کے شہریوں کے دیرینہ مسائل بھی حل ہوں گے۔ اس ضمن میں وزیر مملکت نے تجاویز وزیر اعظم کے سیکرٹری کو بھی بھجوا دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.