ایگزیکٹ اسکینڈل بڑے منی چینجرزسے بھی تفتیش کافیصلہ ،منی چینجرز کی فہرستیں مرتب
منگل 26 مئی 2015 20:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ اسکینڈل بڑے منی چینجرزسے بھی تفتیش کافیصلہ کرلیا گیا ہے ، بوہرہ پیر، رسالہ ، کھارادر، میٹھادر، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم منی چینجرز کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں ، اہم افسران کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ایگزیکٹ کمپنی سے ملنے والی دستاویزات پرمنی چینجرزسے پوچھ گچھ کی جائیگی۔(جاری ہے)
منی چینجرزکے ریکارڈ سے ملکی کرنسی سے غیرملکی کرنسی کوتبدیل کرنے کاریکارڈچیک کیاجائیگا۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ایگزیکٹ کمپنی کے مبینہ جعلی ڈگری اسکینڈل کے سلسلے میں تحقیقات کادائرہ وسیع کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ شہرکے بڑے بڑے منی چینجرزکوبھی تفیتش میں شامل کیاجائے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی مختلف ٹیموں نے تحقیقات اورایگزیکٹ کمپنی سے ملنے والی دستاویزات سے ثبوت ملنے پران منی چینجرز سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی جنہوں نے مذکورہ کمپنی کی ملکی اورغیرملکی کرنسی کوتبدیل کیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ منی چینجرزکے ریکارڈ چیک کرکے اس بات کااندازہ لگایاجائے گاکہ تبدیل کرائی جانے والی کرنسی کی مالیت کتنی تھی۔مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.