چوتھی سوزوکی پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 7 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
بدھ 27 مئی 2015 12:12
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پنجاب آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چوتھی سوزوکی پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 7 جون سے شہباز شریف سپورٹس مپلیکس، راولپنڈی میں شروع ہوگی۔
(جاری ہے)
راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور سجاد نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژن کے مرد اور خواتین شرکت کریں گے، جن میں راولپنڈی، لاہور، گجرنوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں میزبانی کے فرائض راولپنڈی کو دیئے گئے ہیں اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔
انور سجاد نے بتایا کہ تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید طاہر عباس کاظمی کی صدارت ہوچکا ہے جس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلہ راولپنڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 6 جون کو شہباز شریف سپورٹس، راولپنڈی میں ہونگے، ٹرائلز میں چکوال، اٹک، میانوالی، راولپنڈی اور جہلم کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.