بھارتی سنسر بورڈ چیئرمین کیخلاف مار پیٹ کے الزام میں مقدمہ درج
بدھ 27 مئی 2015 14:21
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بھارتی سنسر بورڈ کے چیئرمین پاہلاج نہالنی کیخلاف سرٹیفیکیشن ایجنٹ نے مار پیٹ کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایجنٹ پراون موہار کا کہنا ہے کہ نہلانی نے ان کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کے علاوہ دو بار ان پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ دونوں کے بیچ تنازعہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔ سنسر بورڈ چیف کا دعویٰ ہے کہ پراون ایک ریکٹ چلا رہے ہیں جو کہ فلم پروڈیوسرز کو جعلی سرٹیفکٹس جاری کرتا ہے۔
ادھر پراون کا کہنا ہے کہ یہ امر دنیا جانتی ہے کہ میں نے کچھ فلموں کو جعلی سرٹیفکٹس جاری کئے تھے کیونکہ میں سنسر بورڈ کی نااہلی دنیا کے سامنے لانا چاہتا تھا۔ پراون کے اس اقدام سے سابق سی ای او راکیش کمار کی گزشتہ برس گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی۔(جاری ہے)
بورڈ میں ہر شخص اس بارے میں جانتا تھا تاہم نہالنی کو یہ خیال اب اچانک کیوں آیا؟ نہالنی میرے خلاف محاذ قائم کررہے ہیں۔
انہوں نے کچھ ڈب شدہ فلموں کے سرٹیفکٹ یہ کہہ کے جاری کرنے سے انکار کردیا کہ قانون کے تحت ریلیز کے تین برس کے اندر ڈب شدہ ورڑن کیلئے سرٹیفکٹ لینا ہوتا ہے۔ 1999میں اس قانون کی منظوری کے باوجود بھی کم از کم بیس ہزار فلموں کو مقررہ مدت کے بعد سرٹیفکٹ جاری ہوئے تاہم مجھے سرٹیفکٹ دینے سے انکار کردیا گیا اور میرے لئے پرانے قوانین ڈھونڈ کے نکالے جارہے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.