ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر مقدمہ درج، عدالت نے 7 جون تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 16:18
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) : ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو 4 ساتھیوں سمیت جوڈیشل مجسٹریٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ایف آئی نے شعیب شیخ کے ریمانڈ کے لیے استدعا کی، ایف آئی اے نے موقف دیا کہ مزید انکشافات متوقع ہیں لہٰذا ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے 7 جون تک ریمانڈ دے کر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا .شعیب شیخ اور وقاص عتیق سمیت دیگر ملزمان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جائے گا.
شعیب شیخ سمیت 6 ملزمان پر درج کی گئی ایف آئی آر میں دھوکہ دہی، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں.(جاری ہے)
عدالت میں شعیب شیخ نے شکایت کی کہ مجھے چار روز سے سونے نہیں دیا گیا جس پر عدالت نے طلب کیا کہ کیا آپ کو مارا پیٹا بھی گیا جس کے جواب میں شعیب شیخ نے بتایا کہ مارا پیٹا نہیں گیا بس سونے نہیں دیا گیا لہٰذا ادویات فراہم کی جائیں ، جبکہ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو شعیب شیخ کو میڈیکل سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، ایف آئی اے کے مطابق شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان پر مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 474، 468، 472، 473، 109، 34 شامل کی گئی ہیں، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق مقدمے میں شامل کی گئی دفعات کے تحت ملزمان کو 6 ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا یا جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے.
ایف آئی ذرائع نے بتایا کہ شعیب شیخ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل سعید میمن کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں ایفآئی آر نمبر 7/2015 درج کی گئی ہے.مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.