ایگزیکٹ سکینڈل سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا ٗ ڈسکہ واقعہ کے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ٗ پرویز رشید
ڈسکہ واقعہ پر ردعمل افسوسناک ہے ٗ انصاف کے حصول کے لئے قانون شکنی مناسب نہیں ہے ٗمیڈیا سے گفتگو
بدھ 27 مئی 2015 18:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہا ہے کہ ایگزیکٹ سکینڈل سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا ٗ ڈسکہ واقعہ کے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ٗ انصاف کے حصول کے لئے قانون شکنی مناسب نہیں ہے ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کے دور ان ڈسکہ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پر ردعمل افسوسناک ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے قانون شکنی مناسب نہیں ہے کیونکہ ملک میں اس مقصد کے لئے باقاعدہ نظام موجود ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پرویز رشید نے کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے سے صحافیوں کا براہ راست تعلق نہیں، وہ جس ادارے میں کام کرتے ہیں وہ ابھی آن ایئر بھی نہیں ہوا، صحافی دوسرے ادارے میں جا سکتے ہیں،جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایگزیکٹ کے اکاؤنٹس بند ہونے سے بول کے صحافیوں کی تنخواہ بھی رک سکتی ہے پرویز رشید نے جواب دیا کہ اس وقت قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔پرویز رشید نے ڈسکہ واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ملزمان پکڑ لئے گئے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.