سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کی مہم تیز کی جائے، شعیب احمد صدیقی
بدھ 27 مئی 2015 20:44
کراچی ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) حکومت نے سندھ میں سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سنیئر ممبر بورڈ آف ریوینو شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں ایک اجلاس میں مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم کو تیز کیا جائے گا اور مہم کو موٴثر بنانے کے لئے سندھ کی ضلعی انتظامیہ کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز ایکس آفیشیو ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کی ایکس آفیشیو ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے فرائض انجام دینے کے لئے تقرری کر دی گئی ہے تاکہ وہ سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے نتیجہ خیز کارروائی کر سکیں۔(جاری ہے)
اس طرح ڈپٹی کمشنرز اینٹی انکروچمنٹ فورس کے سربراہ بھی ہوں گے۔
شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ حکومت کی رٹ کو چیلینج کرنے کے مترادف ہے، سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں سرکاری زمینوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اس ضمن میں خصو صی ہدایات جاری کی ہیں اور زور دیا ہے کہ سرکاری زمینوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی حیدرآبا د، لاڑکانہ اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینوں پر تجاوزات قائم ہیں، اس سلسلے میں حکومت نے سندھ میں 6 خصوصی تھانے قائم ہیں، جو کارروائی کو موثر بنائیں گے، ان 6 تھانوں میں دو تھانے کراچی میں ایک سجاول، ایک حیدرآباد، ایک ٹھٹھہ اور ایک جامشورو میں کام کر رہے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں فوری اقدامات کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں کارروائی کے لئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کی مدد سے کارروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.