لاہور، جعلی ادویات کے خاتمہ کیلئے اجلاس
صوبہ بھر سے جعلی ادویات کے کاروبار کو ختم کرکے دم لینگے، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر
بدھ 27 مئی 2015 22:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں جعلی ادویات کے خاتمہ کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹرے برائے صحت خواجہ عمران نذیر‘ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر زاہد پرویز‘ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ جعلی ادویات کے خاتمہ کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صوبہ بھر سے جعلی ادویات کے کاروبار کو ختم کرکے دم لینگے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے والے گروہوں کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت اور ایف آئی اے مشترکہ طور پر کارروائی کرے گی۔ جعلی ادویات کے حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالے کسی بھی طور انسان کہلانے کے حق دار نہیں ہیں۔(جاری ہے)
جعلی ادویات کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔
انہیں کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے متعدد چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کو گرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمات درج کروائے ہیں جن کے مقدمات عدالتو میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی معافی یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔ انہیں کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔ پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے ذریعہ انسانی جانوں سے کھیلنا معاشرے کا سب سے گھناؤنا کاروبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض بھرپور توجہ اور ادویات کے سہارے زندہ رہتا ہے۔ جعلی ادویات کے ذریعے مریضوں سے جینے کا حق چھیننے والے کسی بھی طرح انسانی کہلانے کے حق دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات سازوں سے صوبہ کو پاک کرکے دم لینگے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.