ایس این جی پی ایل کی مبینہ سستی اورپراسس کو پیچیدہ بنا ئے جانے کے باعث پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر نہ کھل سکے
مختلف مقامات پر جزوی طور پر سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ، مکمل بحالی میں مزید دو سے تین روز کا وقت لگ سکتا ہے ‘ ذرائع
جمعہ 29 مئی 2015 19:40
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی مبینہ سستی اورپراسس کو پیچیدہ بنا ئے جانے کے باعث پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر نہ کھل سکے ،مختلف مقامات پر جزوی طور پر سی این جی اسٹیشنز کھل گئے جبکہ پنجاب بھر میں مکمل بحالی میں مزید دو سے تین روز کا وقت لگ سکتا ہے ۔ حکومت کی طرف سے آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کے روز دوبارہ سے گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ایس این جی پی ایل کی مبینہ سستی اور پراسس کو پیچیدہ بنائے جانے کے باعث پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز مکمل طو رپر نہیں کھل سکے ۔
ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل کی طرف سے ایل این جی پر منتقلی کے باعث ڈیمانڈ نوٹس دئیے جانے میں تاخیر کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بعض سی این جی اسٹیشنز مالکان کے ذمے بقایا جات بھی ہیں جسکے لئے انہیں ادائیگی پر زور ڈالا جارہا ہے تاہم آٹھ ماہ کی بندش کی وجہ سے مالکان ادائیگی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز مالکان سے دوبارہ ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں رقم مانگنا زیادتی ہے لیکن اسکے باوجود مالکان ڈیمانڈ نوٹس دینا چاہتے ہیں لیکن سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی طرف سے کسٹمر سروس سنٹر سستی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ دیگر معاملات کو بھی پیچیدہ بنا دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بہت سے سی این جی اسٹیشنز مالکان سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی انتظامیہ کے رویے کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہیں وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں جو مالکان پہلے ہی ادائیگیاں کرچکے ہیں انہیں گیس کی فراہمی اور انکا کاروبار چلنے کے بعد وہ ادائیگیاں کریں گے جسکی وجہ سے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کی اکثریت بند پڑی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں مکمل سی این جی اسٹیشنز کھلنے میں مزید دو سے تین روز کا وقت لگ سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.