ارض حرمین الشریفین کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘طاہر محمود اشرفی
عالم اسلام ارض حر مین الشریفین کے دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی کیلئے متحد ہے‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل
جمعہ 29 مئی 2015 19:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل سعودی عرب میں مسجد کے باہر بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتی ہے،ارض حرمین الشریفین کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، عالم اسلام ارض حر مین الشریفین کے دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی کیلئے متحد ہے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا حافظ محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا نعمان حاشر،مولانا عبد الحمید صابری ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عراق اور شام کی تباہی کے بعد امن دشمن قوتوں کی نظریں عالم اسلام کے مرکزپر ہیں۔(جاری ہے)
کل جو بم دھماکے عراق ،شام میں ہورہے تھے آج ان کو سعودی عرب منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کا دفاع عالم اسلام کی ذمہ داری ہے ۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اب عملی طور پر مملکت سعودی عرب کیساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سعودی عرب کے ساتھ رابطہ کریں ۔سعودی عرب کو جن جن چیزوں میں تعاون چاہئے پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ارض حرمین الشریفین میں آگ لگانا چاہتے ہیں وہ خود اس آگ میں جلیں گے۔حرمین الشریفین کا امن انشاء اﷲ کوئی تباہ نہیں کرسکتا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.