آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن محکمہ بہبودآبادی میں حکومت کی جانب سے محکمے میں سیاسی بھرتیوں اورکلرکوں کی ترقی کے تعطل کے خلاف اجلاس
سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں بند کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ ادارہ صحیح طور پر قومی ترقی میں اپنا کرداراداکرسکے، دوست علی شیخ
جمعہ 29 مئی 2015 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن محکمہ بہبودآبادی میں حکومت کی جانب سے محکمے میں سیاسی بھرتیوں اورکلرکوں کی ترقی کے تعطل کے خلاف مقامی ہوٹل میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن محکمہ بہبودآبادی کے چئیرمین دوست علی شیخ نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں بند کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ ادارہ صحیح طور پر قومی ترقی میں اپنا کرداراداکرسکے۔
انہوں نے صوبائی وزیر بہبودآبادی اورسیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ 30 جون سے پہلے کیڈرس کی پروموشن کی جائے ۔فوتگی کوٹہ اورسن کوٹہ پر عمل کرتے ہوئے محکمے میں کام کرنے والے ملازمین کی اولاد کوملازمتیں فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام برطرف ملازمین کو بحال کیاجائے ۔(جاری ہے)
آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن APCA))(محکمہ بہبودآبادی)کے جنرل سیکریٹری سید ذولفقارعلی شاہ نے کہا کہ اگرحکومت نے ملازمین کے مسئلے حل نہ کئے تو سندھ پھر میں دمادم مست قلندر ہوگااور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔
اس موقع پرسندھ بھر کے ذمہ داران عبدالفتاح،عاشق بھنگر،سکینہ علی،اخترحسین،زاہد رزاق،نوید قذافی ،اختیاربھٹو،سبین خان،حسین شاہ،شاہد چوہدری اوردیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.