دہشتگردوں نے پیپلز پارٹی کے نہتے اور پر امن کارکنوں کو نشانہ بنا رکھا ہے، پی پی پی
جمعہ 29 مئی 2015 21:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم ،ضلع ملیر کے صدر راجہ رزاق اور جنرل سیکریٹری ساجد جوکھیو ایم پی اے نے پیپلز پارٹی سٹی ایریا 127 کے سیکریٹری اطلاعات شریف لاشاری اور سرگرم کارکن انور بھٹو کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ شریف لاشاری اور انور بھٹو کو جمعہ کی شام ملیر بکرا پیڑی کے پاس ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شریف لاشاری اور انور بھٹو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پیپلز پارٹی کے نہتے اور پر امن کارکنوں کو نشانہ بنا رکھا ہے اور سیاسی کارکنوں سمیت پروفیشنلز کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دہشت گردوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز آجائیں، معصوم اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا بند کر دیں۔
بصورت دیگر عوام کی طاقت سے ایسے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔ پی پی پی کے رہنماؤں نے شریف لاشاری اور انور بھٹوکے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.