کوئٹہ : دہشتگردوں کے خلاف رات سے آپریشن جاری ہے، 2 دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان سر فراز بگٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 14:24

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : وزیر داخلہ بلوچستان سر فراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کی گرفتای کے لیے گذشتہ رات سے ہی آ پریشن جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر چکے ہیں جس کے تحت دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، سر فراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور جلد ہی سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا.واضح رہے کہ گذشتہ رات مستونگ میں مسلح افراد نے دو مسافر بسوں پر فائرنگ کی جس میں 22 افراد جاں بحق ہو گئے.