ملتان‘گوجرانوالہ‘شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں دیہی بیوگان میں مزید مویشی تقسیم کئے جائینگے،ترجمان محکمہ لائیو سٹاک

ہفتہ 30 مئی 2015 16:09

لاہور ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)حکومت پنجاب کے صوبہ میں لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کیلئے دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی بیوہ خواتین میں مرحلہ وار مویشیوں کی تقسیم کے پروگرام کے تحت اب ملتان‘گوجرانوالہ‘شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین کے چار اضلاع میں اگلے ماہ جون کے دوران بذریعہ قرعہ اندازی مزید مویشی تقسیم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمدشہبارشریف کے ویژن اور نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی قیادت میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اوررحیم یارخان میں بیوہ دیہی خواتین کے لیے مرحلہ وارمویشیوں کی مفت تقسیم کی جارہی ہے جبکہ چادر اورچاردیواری کی حدود میں یہ منصوبہ ان دیہی بیوہ خواتین کی آمدن میں اضافے کاسبب بنے گا اوران کے گھر کے مالی حالات میں بہتری آ ئے گی جس کے بعدیہ دیہی بیوہ خواتین معاشرے میں باوقارطریقے سے زندگی گزارنے کے قابل ہونگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل جلد ہو جائے گی ۔