الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں مقررہ وقت کے بعد وقت میں توسیع سے انکار ، مقررہ وقت کے دوران پولنگ سٹیشنوں میں موجود افراد کو ووٹ پول کرنیکی اجازت دیدی
ہفتہ 30 مئی 2015 17:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 5 بجے تک ووٹ ڈالنے کے وقت میں توسیع کی بجائے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں موجود ووٹرز کو مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں کے پی بلدیاتی انتخابات کیلئے طے کئے گئے مقررہ وقت میں توسیع کرنے پر غور و خوض کے بعد ووٹرز کیلئے اضافی وقت اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم ان ووٹرز کو جو پولنگ اسٹیشن کے اندر یا اسکی حدود میں موجود ہوں ، انہیں پانچ بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
کمیشن نے اس حوالے سے صوبے بھر میں تمام ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری کیں جس کے نتیجے میں پانچ بجے کے مقررہ وقت کے خاتمے پر بھی پولنگ اسٹیشن کی عمارت یا حدود میں موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.