برما کی دردناک صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر اسلام آباد میں منعقد کیا جائے،تارکین برما کو پاکستانی شہریت فراہم کی جائے،شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں برما کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
ہفتہ 30 مئی 2015 17:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) برما کی تازہ ترین صورتحال پرپاکستان کی مذہبی جماعتیں بھی چیخ اٹھیں۔شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)نے برما کی تازہ ترین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ برما کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تارکین برما کو پاکستان میں نہ صرف مستقل پناہ لینے کی اجازت دی جائے بلکہ انہیں پاکستان کی شہریت بھی فراہم کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا۔اجلاس میں علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور لال مسجد آپریشن کے دیگر ذمہ داران کے خلاف استغاثہ دائر کرنے کے متعلق غور کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں لال مسجد آپریشن کے دیگر ذمہ داران کے خلاف استغاثہ دائر کرنے کے متعلق امور پر مزید مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتے مرکزی شوریٰ کا ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں برما کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’برما کے مسلمانوں پر گزشتہ 46سالوں سے ظلم و ستم جاری ہے اور اس پر امت مسلمہ بالخصوص مسلم ممالک کے حکمرانوں نے چُپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔گزشتہ کچھ روز سے برما کی صورتحال دردناک صورت اختیار کرگئی ہے۔برما کی ظالم و جابر حکومت بے گناہ مسلمانوں بالخصوص معصوم بچوں اور خواتین کا بہیمانہ طریقے سے قتل عام کررہی ہے۔اس صورتحال میں برما کے مسلمان ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انتہائی شرم کا مقام ہے کہ کوئی بھی اسلامی ملک بشمول پاکستان برما کے مسلمانوں کو اپنے ملک میں مستقل پناہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ برما کی موجودہ دردناک صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر اسلام آباد میں منعقد کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور او آئی سی کے فورم پر تمام اسلامی ممالک برما کے مسلمانوں کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے متفقہ حکمت عملی مرتب کریں‘‘۔شہداء فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ’’اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے حکمران اسلامی ملک کے حکمران ہونے کے ناطے اپنا فرض ادا کریں اور مہاجرین و انصار کی سنت کو ایک دفعہ پھر زندہ کرتے ہوئے تارکین برما کو پاکستان میں مستقل طور پر رہنے کی نہ صرف اجازت دیں بلکہ انہیں پاکستان کی شہریت بھی فراہم کریں۔اسلام اخوت کا درس دیتا ہے اور برما کے مسلمان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستانی مسلمانوں کے بھائی ہیں لہٰذا حکومت پاکستان اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات کرے‘‘۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.