وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بارے تحقیقاتی رپورٹ پیش
ہسپتال کیلئے کروڑوں کی منگوائی گئی مشینری کو استعمال میں نہ لانا عوام کے ساتھ ظلم ہے، طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے منگوائی گئی مشینری کو استعمال میں نہ لانے کاکوئی جواز نہیں، ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب شہباز شریف کی معاملے کے حوالے سے فوری ایکشن نہ لینے پر متعلقہ افسران کی سرزنش، سخت برہمی کا اظہار
ہفتہ 30 مئی 2015 19:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہسپتال کیلئے منگوائی گئی مشینری کو دو سال تک ڈبوں میں بند رکھ کے عوام پر ظلم کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں بے ضابطگیاں کرنے والوں کواپنے کیے کی سزا ملے گی ، منصوبے کے پی سی ون سے انحراف اورخلاف ورزی پر محکمہ صحت کے حکام نے ایکشن کیوں نہ لیا۔
وہ ہفتہ کو یہاں اپنی صدارت اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بارے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کیلئے لائی گئی مشینری کو استعمال میں نہ لانا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.