خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بہت بد نظمی ہوئی ، انگوٹھے کے نشانات لینے اور شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بعد بیلٹ پیپر ووٹر کو نہ دینا غیر قانون عمل ہے ، پارٹیوں کی جانب سے من پسند امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے حامیوں کو بوگس بیلٹ پیپرز دیئے گئے ، پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 30 مئی 2015 19:21
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بہت بد نظمی ہوئی ہے ، انگوٹھے کے نشانات لینے اور شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بعد بیلٹ پیپر ووٹر کو نہ دینا غیر قانون عمل ہے اور یہ غیر قانونی عمل انتخابات میں دیکھنے میں آیا ہے جبکہ بعض جگہوں سے یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ یہی بیلٹ پیپر اپنے حامیوں کو دیا گیا تاکہ وہ من پسند امیدوار کو ووٹ دے سکیں ، پنجاب حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں ایک ہی دن بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں بلکہ مرحلہ وار انتخابات کرائے جائیں جس سے بدنظمی نہیں ہوگی اور بہتر انتظامات کیے جاسکیں گے ۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کنور دلشاد نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک اچھا عمل ہے اور بلدیاتی قانون بھی اچھا بنایا گیا ہے ، 7 بیلٹ پیپر ایک ووٹر کو دیئے گئے اور ایک ووٹ پول کرنے میں 9 منٹ لگتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے بہت کم پولنگ سٹیشن بنائے اور سیکیورٹی کے انتظامات میں بھی خامیاں دیکھنے میں آئی ہیں ۔(جاری ہے)
انہون نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ بعض مقامات پر پولنگ عملے نے دروازے بند کرکے تھپے لگائے جو غیر قانون عمل ہے ۔
کنور دلشاد نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف نے 32 محکمے بلدیاتی محکموں کو دینے کا قانون بنایا ہے یہ بہت اچھا قانون ہے تاہم اس قانون کی سیکشن 58 کے تحت تمام اختیارات وزیراعلیٰ کو دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں یہی اختیارات وزیراعلیٰ کی بجائے کمشنر کو دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے تجویز دی کہ پنجاب حکومت کو چاہیے ایک ہی دن میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے کیونکہ جس طرح کے پی کے میں بدنظمی ہوئی اس طرح پنجاب میں بھی ہوسکتی ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں رابطہ کرکے ڈویژن وار بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اس سے عملے کو بھی آسانی ہوگی ، سیکیورٹی انتظامات بھی بہتر انداز میں کیے جاسکیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مجھے گورنر راج سے کوئی خطرہ نہیں یہ گورنر راج لگا کر اپنا شوق پورا کرلیں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟
-
پنجاب حکومت کا گندم خریداری پر ٹال مٹول
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.