بلدیاتی انتخابات کے دوران بعض مقامات پر بدنظمی اور پر تشدد واقعات قابل مذمت ہیں،مشتاق غنی
سہ فریقی اتحاد کے کارکنوں نے پشاور سمیت صوبہ کے دیگر مقامات پر قائم پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولا جس کی وجہ سے توڑ پھوڑاور پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں صوبے کے بعض اضلاع میں خواتین کو حق رائے دہی سے محروم رکھنے کے واقعات قابل افسوس ہیں،،جن پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ان پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا
ہفتہ 30 مئی 2015 22:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبہ کے مختلف مقامات پر پر تشدد واقعات میں ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران بعض مقامات پر بدنظمی اور پر تشدد واقعات قابل مذمت ہیں، صوبائی حکومت نے صوبے کے حساس اضلاع میں پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے تھے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے انتظامات زیادہ تسلی بخش نہیں تھے، پولنگ اسٹیشنز پر بد نظمی اور پر تشدد واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد کے کارکنوں نے پشاور سمیت صوبہ کے دیگر مقامات پر قائم پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولا جس کی وجہ سے توڑ پھوڑاور پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف کی وجہ سے نام نہاد سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پر امن انتخابات میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کی جو کہ قابل افسوس ہے۔ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کرتی ہے۔
مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ صوبے کے بعض اضلاع میں خواتین کو حق رائے دہی سے محروم رکھنے کے واقعات قابل افسوس ہیں کیونکہ ووٹ خواتین کا آئینی و جمہوری حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں رکھا جا سکتا تھا لیکن خواتین پھر بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے واقعات الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے تھے اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ان پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.