پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج شام 4 بجے کھیلا جائے گا
اتوار 31 مئی 2015 10:58
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مئی ۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج شام چار بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی جسکے بعد ٹیم اب کلین سویپ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو یادگار بنانے کا خواہاں ہے، دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی امیدیں زندہ رکھنے کیلیے بھی کامیابی خاص اہمیت رکھتی ہے، پاکستان کو اپنے پوائنٹس برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے، مہمانوں کو کلین سویپ نہ کرنے کی صورت میں گرین شرٹس کی مہم کو شدید جھٹکا لگ سکتا ہے ۔
عالمی رینکنگ کے مطابق اس وقت پاکستان 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں جب کہ گذشتہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم 88 کے ہمراہ آٹھویں نمبر پر ہے۔(جاری ہے)
زمبابوے کو کلین سویپ کرنے پر پاکستان کے موجودہ پوائنٹس برقرار رہیں گے جس کی بدولت سری لنکا میں جیت سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات باقی رہیں گے،اگر ایسا نہ ہو سکا تو محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاسکتا ہے، بولرز نے پہلے میچ کی بانسبت دوسرے میں بہتر کارکردگی دکھائی لیکن چھامو چھیبابا اور سکندر رضا نے دل بھر کر سٹروکس کھیلے، حریف کو ایک بار پھر فتح سے دور رکھنے کیلیے اس بار لائن اور لینتھ میں مزید بہتری لانا ہوگی،وہاب ریاض مہلک ہتھیار جب کہ یاسر شاہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں،زمبابوین ٹیم کپتان ایلٹن چگمبرا اور مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرون کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے، قائم مقام کپتان ہملٹن مساکیڈزا کو دستیاب وسائل سے ہی کام چلانا ہوگا،ان کی اپنی پرفارمنس بھی اہمیت کے حامل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.