پی ٹی آئی کارکن ہلاک،اے این پی رہنما میاں افتخار اور محافظ گرفتار

میاں افتخار کا واقعے سے اظہار لاتعلقی، جا ں بحق شخص اپنے ہی حامیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو ا، میاں افتخار

اتوار 31 مئی 2015 12:27

پی ٹی آئی کارکن ہلاک،اے این پی رہنما میاں افتخار اور محافظ گرفتار

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) نوشہرہ کے علاقے پبی میں جشن کے دوران پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر سابق صوبائی وزیراور اے این پی سیکرٹری جنرل میاں افتخار اور محافظ کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ میاں افتخار کا واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی میں تحریک انصاف کے جلوس پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس پر پولیس نے صوبائی وزیر میاں افتخار اور ان کے محافظ کیخلاف قتل ،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں دفتر سے گرفتار کرلیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوارالیکشن میں شکست کے بعدواپس گھرچلے گئے تھے،جاں بحق شخص اپنے ہی حامیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر جان لیوا حملہ ہوا ،جسے پاک فوج نے ناکام بنایا ہے۔