اٹک ، گرداور اور پٹواری نے خاتون کو کاغذات پر مہر لگانے کے بہانے عزت لوٹ لی

پٹواری اور گرداور کے خلاف مقدمہ درج ،گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

اتوار 31 مئی 2015 15:58

اٹک ، گرداور اور پٹواری نے خاتون کو کاغذات پر مہر لگانے کے بہانے عزت ..

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) حکومتی مشینری یوم تکبیر منانے میں مصروف ، محکمہ مال اٹک کے گرداور اور پٹواری نے جواں سال خاتون کو محکمہ مال کے کاغذات پر مہر لگانے کے بہانے عزت لوٹ کر کلنک کا ٹیکہ لگا دیا ، مقدمہ درج گرداور اور پٹواری کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کھبہ کی رہائشی شبانہ اقبال عرف مریم بیوہ محمد اقبال نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کے والد محمد رشید کو حکومت نے مہاجر ہونے کی وجہ سے سقہ آباد میں سرکاری زمین الاٹ کی ، اس کے والد انتہائی ضعیف العمر اور کوئی بھائی نہیں ہے اس وجہ سے مجھے خود اے سی اٹک سید نذارت علی کے پاس جانا پڑا ان کے دفتر کے اہلکار احمد خان نے مجھے گرداور داوٴد کے پاس بھیجا کے یہ آپ کو فرض جاری کرے گا ، میں گرداور داوٴد کے پاس گئی تو مجھے فرض بنا کر دیا لیکن اس پر دستخط اور مہر لگا کر نہ دی مجھے دوسرے روز آنے کا کہا ، میں دوسرے روز گئی تو مجھے پٹواری واحد کے گھر لے گیا ، جہاں پٹواری واحد کے علاوہ اور کوئی شخص نہ تھا، جانے سے پہلے میں نے پوچھا کے وہاں کوئی اور ہوگا کوئی فیملی وغیرہ ہے تو گرداور داوٴد نے کہا کہ اس کی فیملی گھر پر موجود ہے ، مہر اس کے پاس ہے آپ مہر لگا کر گھر چلی جانا میں نے یہ بات مناسب سمجھی اور گھر چل پڑی میں اس کے گھر پہنچ گئی تو گرداور داوٴد اور پٹواری واحد نے باری باری میرے ساتھ زنابالجبر کیا سب انسپکٹر پولیس تھانہ صدر اٹک سید امیر حسین شاہ نے خاتون کی درخواست پرلیڈی کانسٹیبل فخر النساء ، کانسٹیبل رضا شاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک بھجوا کر وہاں ڈاکٹری ملاحظہ کروایا جس کی روشنی میں زیر دفعہ376(ii)ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :