تیسرا ون ڈے ، پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 297رنز کا ہدف
اتوار 31 مئی 2015 19:35
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی ۔2015ء ) تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو میچ میں کامیابی کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا ہے ، قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کی جانب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے بعد کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ میدان میں اترے۔ دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے ٹیم کا سکور 100 سے اوپر تک پہنچایا.
پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان اظہر علی 45 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے. محمد حفیظ نے بھی آج شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی تاہم وہ 80 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے. سکندر رضا نے انھیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا. اس کے بعد آنے والے کھلاڑی اسد شفیق زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 16 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر ویلمز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے. پہلے دونوں میچوں میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز شعیب ملک اس بار یہ کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے. وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی سکندر رضا کا شکار بنے اور کیچ دے کر آئوٹ ہوئے. سرفراز احمد نے 25 رنز بنائے تھے. اس کے بعد باری نوجوان بلے باز حماد اعظم کی تھی جو اپنی صلاحیت دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر کریمیر کی گیند پر بولڈ ہو گئے. پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑی بابر اعظم نے شاندار کھیل پیش کرکے سلیکٹرز کے دل جیت لیے ، وہ 54 رنز بنا کر پوویلین لوٹے ، وہاب ریاض 13 اور یاسر شاہ بغیر رن کیے پوویلین لوٹے ، انور علی نے محض 23 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ٹیم کا سکور 296 رنز تک پہنچا دیا ، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 ، ایمپوفو نے 2 اور کریمر نے ایک کھلاڑی آوٹ کیا ، واضع رہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز پہلے ہی دو، صفر سے جیت چکا ہے۔(جاری ہے)
آخری میچ دیکھنے کے لئے بھی تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود ہے۔ آخری ون ڈے میچ میں بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے سٹیڈیم پہنچے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.