گجرات ‘شوہر نے حافظ قرآن بیوی کو آگ لگا دی‘تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل
پولیس نے 5 روز بعد مقدمہ درج کر لیا‘ شوہر اور ساس کی گرفتاری کیلئے چھاپے
پیر 1 جون 2015 20:33
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) سفاک خاوند نے معمولی گھریلو رنجش پر اپنی والدہ کے ساتھ مل کر اپنی خافظ قرآن بیوی کو تھنر چھڑک کر زندہ جلا ڈالا جھلسنے والی حناء تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل جبکہ پولیس نے پانچ روز بعد مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سفاک خاوند نے معمولی گھریلوتنازعہ پر اپنی حافظ قرآن بیوی کو تھنرڈال کر جلا دیا نواحی گاؤں خسر کی رہائشی حافظ قرآن حناء عارف کی دوسال قبل بشارت علی سے شادی ہوئی اور شادی کے کچھ عرصے بعد ہی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔
ایک سال بعد ان کے گھر ایک بیٹی فجرکی پیدا ئش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرالیوں کا رویہ مزید سخت ہونا شروع ہو گیا، چند روز قبل معمولی جھگڑے پر بشارت علی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر حناء پر تھنر چھڑک کے آگ لگا دی جس کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس کا 80فیصد جسم جھلس گیا ہے پولیس چوکی مانوچک نے چار روز بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ملزمان گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوگئے ہیں، جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق جسم زیادہ جل جانے کی وجہ سے حناء عارف کی حالت تشویشناک ہے۔
جھلسنے والی حناء عارف کا کہنا تھا کہ اس کے سسرال والوں نے چار روز تک نہ تو کسی ڈاکٹر سے طبی امداد دلوائی اور نہ ہی کسی اسپتال لے کر گئے جبکہ جھلسنے والی حناء چار روز تک بہوش رہی اور جب اس کے گھر والوں کو واقعے کا علم ہوا تو اس کا خاوند اپنی والدہ کے ہمرا ہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ماں بیٹا ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.