عالمی منڈ ی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھیں تو حکومت بھی اضافہ نہیں کریگی ، 7 روپے کی بجائے پیٹرو ل کے نرخ آدھے بڑھائے گئے ،،تیل کی کمی کے معیشت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 1 جون 2015 22:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ 3 ماہ تک عالمی منڈ ی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھیں تو حکومت قیمتیں نہیں بڑھائے گی، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 سے 7 روپے اضافہ کرنا تھا لیکن اس کا آدھا اضافہ کیا، پٹرولیم کی قیمت میں ایک روپے کے اضافے سے سالانہ چھ ارب کا اضافہ ہوتا ہے،تیل کی کمی کے اثرات معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت حکومت مقرر نہیں کرتی، اس کی قیمت عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم یا زیادہ کی جاتی ہیں، ایک ایک پیسے کی کمی یا زیادتی سے اربوں روپے کا فرق پڑتا ہے، ایک روپیہ بڑھانے سے سالانہ چھ ارب روپے کا اضافہ بنتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تین ماہ سے بڑھ رہی تھیں، ہم نے چھ یا سات روپے فی لیٹر اضافہ کرنا تھا لیکن اس کے باوجود عوام پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا اور صرف 3 روپے قیمت بڑھائی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تیل کی کمی کے اثرات معیشت پر مرتب ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں تیل کی قیمت گرنے سے انکم میں بہت زیادہ کمی ہو جاتی ہے، آئندہ تین ماہ تک اگر عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں اضاف ہوا تو حکومت قیمتیں نہیں بڑھائے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے خیال میں تو حکومت کو خود ایل این جی خریدنی ہی نہیں چاہیے بلکہ سر مایہ کار خود خریدیں اور سیل کریں، ہمیں صرف ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہیے، جو ہم لگا رہے ہیں، ایل این جی کی قیمت فرنس آئل کی قیمت کے برابر رہتی ہے ، اب بھی ہماری کوشش ہے اس کی قیمت اس کے لگ بھگ برقرار رہے، اس سے بجلی بنانے میں سالانہ 100ارب روپے بچت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک جا کر اپنے صوبے کیلئے منصوبے لگانے کیلئے مختلف ممالک سے رابطے کریں، شہباز شریف خود بیرون ممالک جا کر سارا کام کرتے ہیں، اس لئے پنجاب ان سے آگے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی صوبہ گیس میں خود کفیل نہیں ہے، اس سے تو ہماری توانائی کی ضرورت پوری نہیں ہو سکتی، اس لئے ہمیں ایل این جی درآمد کرنا پڑی اور توانائی کے منصوبے تھرکول پر لانے پڑے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.