سرگودھا یونیورسٹی کاایم اے فزیکل ایجوکیشن پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان

منگل 2 جون 2015 14:36

سرگودھا ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے فزیکل ایجوکیشن پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحان (2014ء)کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ نتائج کے مطابق مارچ 2015 ء میں منعقد ہونیوالے اس امتحان میں کُل848امیدواروں نے حصہ لیاجس میں661امیدوار کامیاب اور180ناکام ہوئے،یوں کامیابی کا تناسب78.59 فیصد رہا۔