ٹینس کے بگ 4فرنچ اوپن کوارٹر فائنل میں
منگل 2 جون 2015 18:33
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ٹینس کی دنیا کے بگ فور کے نام سے معروف چوٹی کے چار کھلاڑی جن میں اینڈی مرے، راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نووک جاکووچ شامل ہیں، فرنچ اوپن کوارٹرفائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کا سامنا ہوم کراؤڈ فیورٹ جرمی چارڈی سے تھا۔ مرے نے جرمی چارڈی کی جانب سے گزشتہ ماہ اٹالین اوپن کے موقع پر تھکاوٹ کی شکایت پر کی گئی تنقید کا جواب اپنے جارحانہ سٹروکس سے دیا تاہم وہ دوسرے سیٹ میں چارڈی کی چھ تین سے برتری کو نہ روک سکے۔
راجر فیڈرر نے بھی ہوم کراؤڈ فیورٹ گیل مونفلز کو ٹھکانے لگایا۔ یہ فیڈرر کے کیریئر کا گیارہواں فرنچ اوپن کوارٹر فائنل ہوگا جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن وارنکا سے ہوگا۔ دونوں کھلاڑیوں کا مقابلہ ایک روز قبل شروع ہوا تھا تاہم وقت ختم ہونے کے سبب اس میچ کو اگلے روز کیلئے ملتوی کیا گیا جس کا فیڈرر کا بھرپور فائدہ ہوا۔(جاری ہے)
فرنچ اوپن کوارٹر فائنل راؤنڈ کے اہم ترین میچ کیلئے نڈال اور جاکووچ نے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے ہیں۔
عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈڈ جاکووچ کا سامنا بھی فرانس کے ہی رچرڈ گیسکے سے ہوا جنہیں جاکووچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ادھر نڈال نے امریکی جیک ساک کو شکست دی۔ جیک ساک ان سیڈڈ پلیئر ہیں تاہم رافا کو تجربے کے باوجود انہیں شکست دینے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔ یہ رافا کی فرنچ اوپن میں 70ویں فتح تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.