برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس مانچسٹر اور برمنگھم میں پاکستان قونصلیٹس میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا افتتاح 5 اور 6 جون کو کریں گے

منگل 2 جون 2015 22:22

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس مانچسٹر اور برمنگھم ..

لندن ۔ 02 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس مانچسٹر اور برمنگھم میں پاکستان قونصلیٹس میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا افتتاح 5 اور 6 جون کو کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران ہائی کمشنر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کے علاوہ ارکان پارلیمان، میئرز اور قونصلر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر نے مانچسٹر اور برمنگھم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی اور اس سلسلہ میں ٹھوس کوششیں کی گئیں جن کی بدولت اس سہولت کا اجراء ممکن ہوا۔

دونوں شہروں میں اس سہولت کے اجراء سے پاکستانی کمیونٹی کا ایک دیرینہ اور بڑا مطالبہ پورا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :