جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہوگئی، 200 پرائمری سکول بند
بدھ 3 جون 2015 13:02
سیئول۔ 03 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے متاثرہ افراد کے مزید 5 کیس سامنے آنے کے بعد اس وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔
(جاری ہے)
حکام نے اس وباء پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت 200 سے زیادہ پرائمری سکول بند کردیئے ہیں اور وزیراعظم ہارک گیون ہے کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حکام کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں اس وباء پر قابو پانے کے اقدامات پر غور کیا گیا ہے جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سنڈ روم ( میرس) سے متاثرہ افراد میں اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس مرض کو 2012ء میں دریافت کیا گیا ادارہ کے مطابق میرس وائرس سے متاثرہ افراد میں شرح اموات 38 فیصد ہے۔ جنوبی کوریا میں اس وباء پر قابو پانے کے اقدامات کے طور پر 1300 افراد کو قرنیطنہ میں رکھا گیا ہے میرس سے متاثرہ کئی افراد نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کا سفر کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.