سری لنکا ، ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ میں بالرز کے مشکوک ایکشن سے نمٹنے کیلئے کریک ڈاؤن
بدھ 3 جون 2015 14:55
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) کرکٹ سری لنکا نے ڈومیسٹک اور سکول سطح پر بالرز کے مشکوک ایکشن کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کریک ڈاؤن کیا ہے ۔ آئی سی سی نے بھی گزشتہ سال مشتبہ ایکشن کے خلاف انٹرنیشنل لیول پر موثر اقدامات کئے جس سے مقامی طور پر مقابلوں میں تھرو بالنگ کو روکنے کیلئے حوصلہ افزائی ہوئی۔ ایس ایل سی نے خراب ایکشن کی روک تھام کیلئے کوچز اور امپائرز کو بااختیار بنایاتھا جبکہ اصلاحی عمل سے بالرز کو بالنگ کے دوران اپنی کہنی کو مقررہ دائرہ کار کے اندر رکھنے میں تقویت ملی ۔
کرکٹ سری لنکا کے مطابق 2014-15ء کے مقامی کرکٹ سیزن کے دوران مقامی کلبوں او ر ا سکول کرکٹ کے تقریباً 170بالرز مشکوک ایکشن کے باعث رپورٹ ہوئے جن میں فاسٹ بالرز اور سپنرز دونوں ہی شامل تھے ۔(جاری ہے)
امپائرز کی بھی اس معاملے میں تعریف کرنی ضروری ہوگی جنہوں نے 90 فی صد بالرز کی واضح طور پر نشاندہی کی جن کے بالنگ ایکشن ناقص تھے ۔ واضح رہے کہ کرکٹ سری لنکا کی مشتبہ بالنگ ایکشن ریویو کمیٹی نے ملک بھر میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے گراس روٹ لیول تک بالرز کے مشکوک ایکشن پر اقدامات کئے جبکہ میچوں کے دوران امپائرز کو بھی مشکوک بالرز پر نگاہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
بالنگ کے اصلاحی پروگرام پر عمل کرنے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 42 بالرز کو بالنگ کیلئے کلیئر کیا گیا۔ ایس ایل سی کا کہنا ہے کہ دیگر 128 بالرز اب بھی مسابقتی کرکٹ سے معطل ہیں جن کے بالنگ ایکشن میں بہتری کو تسلی بخش نہیں سمجھا گیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.